الہدیٰ کمیونٹی اسکولز | تقریبِ اعزاز 🇹🇷 📖 🇵🇰
الہدیٰ کمیونٹی اسکولز، اتفاق ٹاؤن میں سفارت خانہ ترکیہ کے کونسلر برائے مذہبی امور ڈاکٹر عبد الرحمن اککوش اور ڈاکٹر عالم خان کی آمد پر ان کے اعزاز میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ہیڈ آفس کے معزز اراکین جناب مطیع الرحمٰن اور جناب نعمان علی نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا، جبکہ جماعت پنجم کے طلبہ نے پھول پیش کیے۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور حدیث پیش کرتے ہوئے کیا گیا۔ جماعت پنجم کے طالب علم کی پراثر تقریر اور جماعت دہم کے طالب علم کے خیالات نے مہمانوں کو خوب متاثر کیا۔
ڈاکٹر اککوش نے بچوں کو دل سے دعائیں دیں اور نصیحت کی کہ وہ خود کو بہتر بنانے اور علم حاصل کرنے کی کوشش جاری رکھیں۔ ڈاکٹر عالم خان نے محترم عبدالرحمن اککوش صاحب کے پیغام کا خوبصورت اردو ترجمہ پیش کیا۔
مہمانوں نے طلبہ کے جوش و جذبے اور اساتذہ کی محنت کو سراہا۔ ڈاکٹر اککوش نے فرمایا:
“اساتذہ کی محنت طلبہ کے انداز میں جھلک رہی ہے۔”
ڈاکٹر اککوش نے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے، جس سے تقریب خوشیوں سے بھر گئی۔ 💫
یہ دن واقعی اپنے الفاظ اور عمل سےتربیت اور محبت کا خوبصورت امتزاج تھا ۔











