الہدیٰ کمیونٹی اسکولز کے جولیان کیمپس – ٹیکسلا کے جماعت دوم کے طلبہ نے “عفو و درگزر کے فوائد” کے موضوع پر سرگرمی میں حصہ لیا، جس میں طلبہ نے قرآن و حدیث سے حاصل کردہ نکات کو وائٹ بورڈ پر لکھا اور اپنے انداز میں خوبصورت پیغامات، مکالمے اور مناظر پیش کیے۔
💫طلبہ نے اس قرآنی آیت سے رہنمائی حاصل کی:
“وَلْيَعْفُوا۟ وَلْيَصْفَحُوٓا۟ ۗ أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ ٱللّٰهُ لَكُمْ ۗ وَٱللّٰهُ غَفُورٌۭ رَّحِيمٌ” (سورۃ النور، آیت 22)
“انہیں چاہیے کہ وہ معاف کردیں اور درگزر سے کام لیں کیا تم نہیں چاہتے کہ اللّٰه تمہیں معاف کرے ؟ اور اللّٰه بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے۔”
🌸 ان کی پیشکش سے یہ پیغام اجاگر ہوا کہ عفو و درگزر مؤمن کی شان ہے۔






